بھٹکل:23؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) پیٹ میں درد ہونے کی شکایت لے کر سرکاری اسپتال پہنچی ایک عورت کے پیٹ سے بڑے سائز کا ایک ٹیومر نکالا گیا ہے۔ ٹیومر نکالنے کے لئے آج پیر کو کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔
سرکاری اسپتال کی ہیڈ ڈاکٹر محترمہ سویتا کامتھ نے بتایا کہ پیٹ سے نکالے گئے ٹیومر کا وزن 4-5کلوگرام ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق پیٹ میں شدید درد ہونے کی بنا پر بھٹکل کے کارگیدے کی خاتون ایک ہفتہ قبل اسپتال پہنچی تھی، اسکیننگ کے ذریعے پیٹ میں ٹیومر ہونے کا پتہ چلا ، مگر مسئلہ یہ تھا کہ 35 سالہ خاتون کی ابھی شادی بھی نہیں ہوئی تھی، اس لئے آپریشن کرنے پر حمل پر اثر پڑنے کا خدشہ تھا، مگر ماہر گائینوکولوجسٹ ڈاکٹر شمس نور نے کامیاب آپریشن کیا جس سے اُس کے حمل پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ ڈاکٹر سویتا کامت بھی اس آپریشن میں شریک تھیں۔ڈاکٹر نے بتایا کہ فی الحال عورت صحت مند ہے۔